عمران خان نے اپنی پارٹی کو نئی ہدایت جاری کر دی ،نواز حکومت کے اوسان خطا

بنی گالہ (ویب ڈیسک) پاناما لیکس پر قانونی لڑائی کے تناظر میں پی ٹی آئی کی اپنا کیس سپریم کورٹ میں اور میڈیا کے سامنے بھرپور طریقے سے لڑنے کی تیاری کا سلسلہ جاری ہے۔ عمران خان کو مقدمے سے مثبت نتائج کے حصول کا یقین ہے۔ کپتان نے پارٹی سٹریٹجی او کے کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کپتان نے بنی گالا میں میڈیا سٹریٹجی کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاناما لیکس کیس میں وزیر اعظم کا بچنا مشکل نظر آتا ہے، پی ٹی آئی سپریم کورٹ میں اپنا کیس بھرپور انداز میں لڑے گی۔ انہوں نے میڈیا میں پارٹی مؤقف بھرپور طریقے سے اٹھانے کی ہدایت کی۔ذرائع کے مطابق، عمران خان نے پاناما کیس پر مشاورت کے دوران کہا کہ مزید درخواستیں پاناما لیکس کی سماعت روکنے کے لئے اور شریف خاندان کو بچانے کے لئے دائر کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اٹارنی جنرل، وزیر اعظم کا کیس نہیں لڑ سکتے، نواز شریف اپنی ذات پر لگے الزامات کا جواب ذاتی وکیل کے ذریعے دیں، کیس میں وزیر اعظم کا بچنا مشکل نظر آتا ہے۔پی ٹی آئی کی قانونی ٹیم نے عمران خان کو پاناما کیس پر بریفنگ دی اور وزیر اعظم کے اثاثوں سے متعلق آڈٹ فرم کی رپورٹ کو تاخیری حربہ قرار دیا۔ عمران خان نے وکلاء کو ہدایت کی کہ سماعت کے دوران شریف فیملی کے متضاد بیانات کو بھی سامنے لایا جائے۔

دریں اثناء، پی ٹی آئی کی جانب سے نیوز لیکس کے معاملے کی تحقیقات ایک ریٹائرڈ جج کی سربراہی میں کرانے پر بھی تحفظات کا اظہار کیا گیا ہے۔ تحریک انصاف نے چیف جسٹس آف پاکستان سے معاملے کی انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے

Category:

Uncategorized