پانامالیکس تحقیقات کیس : مہلت ختم ،شریف خاندان کے سر پر تلوار لٹکنے لگی

سلام آباد(ویب ڈیسک ) پاناما لیکس کی تحقیقات کے انتہائی اہم کیس کی سماعت چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کی سربراہی میں عدالت عظمیٰ کا پانچ رکنی لارجر بینچ دوبارہ کرے گا۔

تفصیلات کے مطابق کے مطابق سپریم کورٹ نے گزشتہ سماعت پر حکمران جماعت کے وکیل سلمان بٹ کو وزیراعظم کے صاحبزادے حسن نواز، حسین نواز اور صاحبزادی مریم نواز کے جوابات جمع کرانے کے لئے انہیں آج تک کی مہلت دی تھی جب کہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کے بچوں کی جانب سے آج پاناما لیکس کے معاملے پر جوابات جمع کرائے جانے کا امکان ہے۔ پاناما کیس کی تحقیقات کے حوالے سے درخواستوں کی سماعت کے موقع پر سپریم کورٹ کے کمرہ نمبر 1 کے لئے خصوصی پاسز جاری کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب چیئرمین تحریک انصاف عمران خان اور جہانگیر ترین کے خلاف اثاثے اور آف شور کمپنیاں چھپانے سے متعلق نواز لیگ کے رہنما حنیف عباسی کی درخواستوں کی سماعت بھی آج ہوگی۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے یہ واضح کیا جاچکا ہے کہ اگر جواب جمع نہ کروائے گئے تو ہم ان الزامات کو درست تسلیم کرتے ہوئے فیصلہ کر دیں گے

Category:

Uncategorized